ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی وزیرگری راج نے کہا ’’موب لنچنگ کا شوراپوزیشن جماعتوں کی نوٹنکی‘‘

مرکزی وزیرگری راج نے کہا ’’موب لنچنگ کا شوراپوزیشن جماعتوں کی نوٹنکی‘‘

Wed, 25 Jul 2018 21:39:05    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍جولائی (ایس او نیوز؍یواین آئی)  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈراورچھوٹے اورمتوسط درجے کی صنعت کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے راجستھان کے الورضلع میں پیٹ پیٹ کرایک شخص کے قتل کئے جانے کے واقعہ کو اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے بارباراٹھائے جانے کو’نوٹنکی‘ قراردیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس واقعہ کو ووٹوں کی خاطر اتنا طول دیا جا رہا ہے۔

گری راج سنگھ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ راجستھان کے ہی باڑمیرضلع میں مسلم عورت سے محبت کے معاملات کی وجہ سے ایک دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے واقعہ پراپوزیشن پارٹی کا کوئی لیڈر کچھ نہیں بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الورکا واقعہ قابل مذمت ہے، لیکن کیا دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کرقتل کرنے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کانگریس پر’ووٹوں کا سوداگر‘ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا ’موب لنچنگ‘ کا واقعہ تو 1984 میں سکھوں کے ساتھ پیش آیا تھا ۔ الورکے واقعہ کو ووٹوں کی خاطراتنی ہوا دی جارہی ہے جبکہ اس معاملے پرمرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بیان دے چکے ہیں اورپولیس قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ راجستھان میں الور ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے للاونڈي گاؤں میں جمعہ کی رات اکبر خان عرف ركبر نامی شخص کی گایوں کی اسمگلر کے شک میں گئو رکشکوں کی پٹائی کئے جانے کے بعد موت ہو گئی۔ حالانکہ اس معاملے میں پولیس پر بھی الزام لگا ہے۔ بی جے پی کے ایک ممبراسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ رکبر کی موت بھیڑ کے مارنے کی وجہ سے نہیں بلکہ پولیس کی پٹائی سے ہوئی ہے۔


Share: